i بین اقوامی

فلسطینی سفیر نے سعودی عرب کو فلسطین کیلئے ناقابل تسخیر قلعہ قرار دیدیاتازترین

October 01, 2024

سعودی عرب میں فلسطینی سفیر باسم الآغا نے کہا کہ فلسطین کیلئے سعودی عرب ناقابل تسخیر قلعہ ہے،سعودی عرب میں فلسطینی سفیر باسم الآغا نے فلسطین کو مالی مدد فراہم کرنے کے سعودی عرب کے اقدام کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اس کے تعاون کو سراہا ہے،سعودی عرب میں فلسطینی سفیر باسم الآغا نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے درد کا علاج کرنے اور اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی سے فلسطینیوں پر آنے والے مصائب کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ایک بام ہے،باسم الآغا نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سعودی عرب تمام دبا ئواور فلسطینی کاز کے لئے اپنی حمایت کو کمزور کرنے کی کوششوں کے مقابلے میں ایک ناقابل تسخیر قوت کے طور پر کھڑا ہے، انہوں نے کہا سعودی عرب نے بانی بادشاہ کے دور سے لے کر اب تک فلسطینی کاز کی حمایت اور مدد کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی،سعودی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب غزہ کی پٹی میں موجودہ بحران پر قابو پانے اور انسانی ہمدردی کی سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی موجودہ کوششوں اور عرب اور اسلامی موقف کو یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے تک ان سالوں میں مسئلہ فلسطین پر اپنے موقف پر ثابت قدم رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی