i بین اقوامی

فلسطینی صدر محمود عباس سے امریکی مشیر قومی سلامتی کی ملاقاتتازترین

January 20, 2023

فلسطین کے صدر محمود عباس سے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ملاقات کی ہے جس کے دوران محمود عباس کی جانب سے یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر نے جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی حکومت کو فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے اقدامات کے لیے دبائو ڈالنے سے روکے،فلسطینی صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ محمود عباس نے سلیوان کو بتایا کہ اسرائیلی اتحاد کی نئی پالیسیاں خطے میں امن اور استحکام کے حصول کے باقی ماندہ امکانات کو تباہ کر رہی ہیں، امریکہ مداخلت کرے اس سے پہلے کہ ان یکطرفہ اقدامات کو روکنے میں بہت دیر ہو جائے،عباس نے سلیوان پر زور دیا کہ امریکہ اسرائیل پر روزانہ قتل اور فلسطینی شہروں اور قصبوں میں دراندازی کو روکنے کے لیے دبا ئوڈالے،عباس نے سلیوان سے یروشلم میں امریکی قونصل خانے کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے ساتھ امریکی تعلقات کی نگرانی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی