i بین اقوامی

فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پر سوئزرلینڈ نے پابندی عائد کر دیتازترین

September 05, 2024

فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر سوئزرلینڈ نے دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے پابندی عائد کر دی ہے،عالمی میڈیاکے مطابق حماس پر پابندی کے حوالے سے سوئس حکومت نے قانونی مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے جس کی خلاف ورزی پر قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے، اس مسودے کو جلد ہی منظوری کے لیے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا،مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے،تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے بعد سوئزرلینڈ کا اسرائیل فلسطین تنازعے میں ثالثی کا کردار ختم ہو جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی