برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی عوام کی قیمت پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔ رائل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی کانفرنس میں شرکت کے دوران انہوں نے سعودی عرب کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔ ریاض مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل 1967کی حدود پر اور دارالحکومت القدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کر لیتا۔ ساتھ ہی غزہ میں جارحیت کا خاتمہ اور یہاں سے تمام اسرائیلی فوجیوں کا انخلا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد سے سعودی عرب اور عرب اور اسلامی ممالک نے اعلی سطحی سفارتی کوششوں کی قیادت کی ہے تاکہ عالمی برادری پر مسئلہ فلسطین کا فوری اور جامع حل تلاش کرنے کا دبا ڈالا جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی