فلپائن میں دو مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہونے والے تشدد میں 19افراد ہلاک ہوگئے ہیں،فلپائن کے الیکشن کمیشن کے ترجمان ریکس لاڈیانگکو نے عالمی میڈیا کوبتایا کہ 28اگست اور 30اکتوبر کو دو مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں تشدد کے 29واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،لاڈیانگکو نے بتایا کہ زیادہ تر پرتشدد واقعات بانگسامورو خود مختار علاقے اور بیکول کے علاقے میں ہوئے اور ان واقعات میں 19افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ،ملک میں اس بات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا 113 مزید پرتشدد واقعات کا تعلق انتخابات سے ہے،فلپائن میں 2020میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو دو بار ملتوی کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی