برطانوی شہزادہ ہیری کی زندگی شدید بحران سے دوچار ہو گئی ہے ، وہ انگلینڈ میں سکونت کرکے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سکونت پذیر ہیں، امریکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اپنی زندگی سے خوش نہیں اور کوئی ایسی تبدیلی چاہتے ہیں جو انہیں دوبارہ زندگی کی طرف لائے،ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہیری اپنے وطن کو بہت مِس کر رہے ہیں اور ان دوستوں کی کمی بھی انہیں شدت سے محسوس ہو رہی ہے جو ان کی اہلیہ میگن مرکل کو پسند نہیں کرتے،شہزادہ ہیری کیلیفورنیا میں مونٹیسیٹو کے مقام پر بچوں کے ساتھ رہتے ہیں، شہزادہ ہیری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ انگلینڈ کو چھوڑ کر امریکا کو اپنا دوسرا گھر بناکر انہوں نے غلطی کی ہے، پانچ سالہ شہزادہ آرچی اور تین سالہ شہزادی للی بیٹ بھی انگلینڈ سے دور ہو جانے پر زیادہ خوش نہیں۔سالِ رواں کے اوائل میں شہزادہ ہیری نے برطانیہ میں رہائش ترک کرکے امریکا کو اپنا دوسرا گھر بنالیا تھا۔ یہ فیصلہ انہوں نے 29جون 2023کو کیا تھا۔ اس دن ہیری نے میگن کے ساتھ سرکاری رہائش گاہ فراگمور کاٹیج کو قوائد کے مطابق خالی کردیا تھا۔ اس کے بعد برطانیہ میں ان کی کوئی رہائش گاہ نہ تھی۔ حالیہ رپورٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شہزادہ ہیری برطانیہ میں نئی رہائش گاہ تلاش کر رہے ہیں۔ شہزادہ ہیری وطن میں پراپرٹی خریدنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گرانٹ ہیرولڈ کے مطابق شہزادہ ہیری کو اندازہ ہوگیا ہے کہ اب انہیں اپنی زندگی میں کیا چاہیے۔دوسری طرف شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگن کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ برطانیہ میں لوگ انہیں مسترد کرچکے ہیں اور اب اپنانے کے لیے تیار نہیں اس لیے وہ ہالی وڈ میں اپنے کریئر پر زیادہ متوجہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی