i بین اقوامی

دہشتگرد قابضین کو ہنیہ کی شہادت کے عمل پر پچھتانے پر مجبور کردینگے، ایرانی صدرتازترین

July 31, 2024

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران دہشتگرد قابضین کو اس شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔ مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ آج ایران مزاحمت کے راستے کے قابل فخر اور مستقل ساتھی کی شہادت کا نوحہ کررہا ہے، کل میں نے اسماعیل ہانیہ کے فاتحانہ ہاتھوں کو بلند کیا تھا اور آج میں اسے اپنے کندھے پر رکھ کر دفناوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی