i بین اقوامی

دشمن نے کم سے کم وقت میں ایرانی ردعمل کی تلخی کا مزہ چکھ لیا، رضا عارفتازترین

June 09, 2026

ایران کے نائب صدر رضا عارف نے کہا کہ دشمن نے کم سے کم وقت میں ایرانی رد عمل کی تلخی کامزہ چکھ لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں نائب صدر رضا عارف نے کہا ایران کے بھرپور حملوں کے بعد اسرائیل جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا، آپریشن نصر نے ایرانی مزاحمت کی ایک نئی سطح کا مظاہرہ کیا، ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے۔ رضا عارف نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین، اقدار کے دفاع میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا، اپنی قومی سلامتی اور دفاعی مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھاتے رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی