ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبی خامنہ ای کے فوجی مشیر میجر جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران کے دشمن اب سیاسی اور معاشی دبا ئوکے ذریعے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں سید مجتبی خامنہ ای کے فوجی مشیر نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود ایرانی قوم کی مزاحمتی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔میجر جنرل یحیی رحیم صفوی کا مزید کہنا تھا کہ دبائو اور پابندیوں کے باوجود سائنس، ٹیکنالوجی، طب اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ایران نے نمایاں ترقی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی