سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران فون کا استعمال ایک لاپرواہی کا عمل ہے جو گاڑی کے مالک اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو حادثات کے خطرے سے دوچار کرتا ہے۔ ایکس جو پہلے ٹویٹر تھا کے پلیٹ فارم پر موجود آفیشل اکائونٹ پر محکمہ ٹریفک نے کہا گاڑی چلاتے وقت ڈرائیور کا کسی بھی موبائل ڈیوائس کا استعمال ٹریفک کی خلاف ورزی ہے۔ ٹریفک کی اس خلاف ورزی کے نتیجے میں ہونے والے مالی جرمانے کی مقدار 500سے 900ریال کے درمیان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی