امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوحہ میں ایران کے ساتھ ہونے والی ملاقات شاید اہم ہو، شاید نہ ہو، ہمیں معلوم ہو جائے گا،ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر راضی ہے۔واشنگٹن میں اپنی صدارتی رہاش گاہ وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس دوحہ میں ہو گا لہذا ہم دیکھیں گے کہ یہ معاملہ کس طرف جاتا ہے۔ٹرمپ نے ایک طرف تو یہ کہا کہ ہم اس محاذ پر بہت اچھی پیش رفت کر رہے ہیں تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دوحہ میں ہونے والی ملاقات شاید اہم ہو، شاید نہ ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عسکری طور پر ہم جیت رہے ہیں، بلکہ میں تو کہوں گا عسکری طور پر ہم جیت چکے ہیں، سادہ سی بات ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہو، اور ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے ساتھ دیکھا جائے تو وہ (ایرانی) اس پر رضا مند بھی ہو چکے ہیں۔ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔ خام تیل کی موجودہ قیمت ایران جنگ سے پہلے کی قیمت سے بھی کم سطح پر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی