شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں ایک براڈ کاسٹر سمیت تین شہری جا ں بحق ہوگئے،شام میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن کی جنرل کارپوریشن نے کہا کہ دمشق کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں براڈ کاسٹر صفا احمد شہید ہوگئی ہیں ، شامی فضائی دفاع نے دمشق کے آس پاس میں دشمن کے اہداف کو لگاتار تین بار نشانہ بنایا۔شامی فضائی دفاعی افواج نے دمشق کے آس پاس کے دشمنوں کے اہداف کا جواب دیا، یہ جوابی کارروائی اسی فارمولے کو استعمال کرتے ہوئے کی گئی جو عام طور پر شامی علاقوں کو اسرائیلی حملوں کے وقت استعمال کی جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی