اسرائیلی فوج کا دمشق میں دمشق بیروت روڈ پر ایک کار پر ڈرون حملہ ، اسلامک جہاد موومنٹ کا سرکردہ رہنما فارس قاسم جاں بحق ہو گیا، عرب میڈیا کے مطابق حملے کے وقت کار شام لبنان کی سرحد کے قریب موجود تھی ۔ کار میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے، لبنان کی سرحد کے قریب شامی چوکی کو عبور کرتے ہوئے کار کو نشانہ بنایا گیا ۔ کار میں تین فلسطینی جنگجو اور ایک لبنانی حزب اللہ کا رکن شہید ہوگیا۔ گاڑی میں اسلحہ نہیں تھا۔اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی