i بین اقوامی

دفاعی اخراجات بڑھانا ہماری مجبوری ہے، نیٹوتازترین

April 18, 2024

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔اسٹولٹن برگ نے برسلز میں واقع نیٹو ہیڈ کوارٹرز میں ہالینڈ کے نگراں وزیراعظم مارک روٹ ،ڈینش وزیراعظم میٹ فریڈریکسن اور چیک وزیراعظم پیٹر فیالا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنسمیں کہا کہ نیٹو رکن ممالک دنیا کی مجموعی عسکری قوت کا نصف ہیں جو کہ قابلیت میں بھی اپنا لوہا منوا چکی ہے،اسٹولٹن برگ نے یوکرین میں جاری جنگ اور مشرق وسطی کی صورت حال سے متعلق کہا کہ نیٹو کے دفاعی اخراجات میں اضافہ ہماری مجبوری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی