i بین اقوامی

چلی' شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، ایمرجنسی نافذتازترین

August 23, 2023

چلی میں ہونے والی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے، مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ،چلی کے دارالحکومت سنٹیاگوکے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف شہر سیلاب آنے کے بعد زیر آب آ گئے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں،حالیہ بارشوں سے ہزاروں شہری بے گھر ہو گئے اور سینکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، زیر آب آنے کی وجہ سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا، چلی کے صدر نے صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ آف ایمرجنسی نافذ کر دی ہے،چلی کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید تباہ کن بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو محتاط رہنے کی تلقین کی جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی