جنوبی امریکی ملک چلی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی چلی میں 7.3شدت کا زلزلہ آیاہے جس کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164میل دور تھا،زلزلے کی گہرائی 126کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد اب تک فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی