لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں تاریخی طور پر گرم ترین دن کا سامنا ہے تو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں 117سالوںکے بعد گرم ترین ماہ اگست کا آغاز ہوا ہے،چلی اور ارجنٹائن سردیوں کے مہینوں میں غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت دیکھا جا رہا ہے،چلی کے کچھ حصوں میں، خاص طور پر شمال میں درجہ حرارت تقریبا 39ڈگری تک پہنچ گیا ہے ،چلی کی محکمہ موسمیات کے مطابق کوکیمبو کے علاقے میں Vicuna Los Pimientosاسٹیشن میں 37ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ، جو سردیوں کے مہینوں کے لیے قومی سطح پر دوسرا بلند ترین تاریخی درجہ حرارت ہے۔ اگست 1951میں کوپیاپو میں 37.3ڈگریدرجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا،شدید گرمی اس وقت آئی ہیں جب جنوبی علاقے میں گزشتہ تیس سالوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا،ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منگل کو درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا،ملک کے قومی محکمہ موسمیات کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 117سالوں میں یہ ماہ اگست کا گرم ترین آغاز ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی