چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے جکارتہ میں کمبوڈیا کے نئے وزیراعظم ہن منیٹ سے ملاقات کی ہے۔انہوں نے ملاقات کے دوران کہا کہ دوطرفہ تعلقات بین الاقوامی منظرنامے میں آنے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط اور اٹوٹ رہے ہیں جو ایک نئی قسم کے بین الاقوامی تعلقات کے لئے مثال ہیں۔ جکارتہ میں مشرقی ایشیا تعاون رہنماں کے اجلاسوں، 26 ویں چین-آسیان سربراہ اجلاس، 26 ویں آسیان پلس تھری سربراہ اجلاس اور 18 و یں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس کے موقع پر دونوں سربراہان حکومت کے درمیان بات چیت ہوئی جو کہ ان کی پہلی ملاقات بھی تھی۔ لی نے کہا کہ چین ،کمبوڈیا کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح کمبوڈیا کو اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اس کی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ میں بھرپور حمایت کرے گا۔ انہوں نے دونوں فریقین پر زور دیا کہ وہ دوستانہ تبادلوں کو مضبوط بنائیں، اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں میں مزید ہم آہنگی پیدا کریں اور مشترکہ ترقی کو فروغ دیں۔ لی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-کمبوڈیا برادری کی تعمیر کے لئے ایک نئے ایکشن پلان پر دستخط کے مذاکرات کو ایک موقع کے طور پر لیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دوطرفہ جامع اسٹریٹجک تعاون کے لئے ہمہ جہت منصوبے بنائیں تاکہ کمبوڈیا کی خوشحالی، ترقی اور طویل مدتی استحکام میں کردار ادا کیا جاسکے۔ لی نے کہا کہ دونوں فریقین کو آسیان کی مرکزیت کے تحفظ اور علاقائی تعاون کو صحیح سمت میں رکھنے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی