i بین اقوامی

چینی صدرنے فوجی اہلکاروں کے اعزازات سے متعلق ضوابط کے حکم نامے پر دستخط کردئےتازترین

January 28, 2023

چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے حاضر سروس فوجی اہلکاروں کے لیے ایوارڈز اور اعزازات سے متعلق ضوابط کے اجرا کے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔ دوران جنگ، اہم امور کی انجام دہی اور شدید ناسازگارحالات میں خدمات انجام دیتے ہوئے فوجی اہلکاروں کے تجربات اور اعزازات کو اجاگر کرتے ہوئے ان قوانین میں عہدوں پر رہتے ہوئے بڑی کوششوں اور سروس سے لگن کا احاطہ کیا گیا ہے۔یہ ضوابط مسلح افواج کی پہلی کلیدی قانونی دستاویز ہیں جن کے ذریعے جامع اور منظم طریقے سے حاضر سروس اہلکاروں کے ایوارڈزاور اعزازات کی تنظیم کی گئی ہے۔ یہ ضوابط رواں سال یکم جنوری سے نافذ العمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی