i بین اقوامی

چینی صدر شی کی ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن بننے پر مبارکبادتازترین

September 16, 2022

چینی صدر شی جن پھنگ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں مستحکم ہم آہنگی و تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ایران کو آئندہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں مکمل رکنیت ملنے پر مبارکباد دی۔ شی نے زور دیا کہا کہ خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ میں چین ایران کی حمایت کرتا ہے اور اندرونی امور میں عدم مداخلت کا اصول برقرار رکھنے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ میں ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی