i بین اقوامی

چینی صدر کی ثقافتی ورثہ کی ترقی بارے تقریر شائعتازترین

September 01, 2023

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ثقافتی وراثت اور ترقی بارے ایک اجلاس میں کی گئی تقریر جمعہ کو شائع کر دی گئی ہے۔ چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا یہ مضمون کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی میگزین "چھیوشی جرنل " کے رواں سال کے 17 ویں شمارے میں شائع ہوئی۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ چینی تہذیب کی تاریخ کی جامع اور گہری سمجھ بوجھ روایتی چینی ثقافت کی تخلیقی تبدیلیوں اور ترقی کو زیادہ مئو ثر طریقے سے آگے بڑھانے اور جدید چینی تہذیب کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اس مضمون میں چینی تہذیب کی 5 نمایاں خصوصیات ، تسلسل، اختراع ، اتحاد، جامع پن اور پرامن فطرت کا خلاصہ کیا گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کے مخصوص حقائق اور عمدہ روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرنا وہ راستہ ہے جسے 5 ہزار برس سے زائد عرصے سے موجود چینی تہذیب میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کی تلاش اور اس کے فروغ کے لئے اختیار کرنا چاہیئے۔ یہ انضمام پارٹی کے لئے کامیابی کے حصول کا سب سے اہم ذریعہ ہے مضمون میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی خوشحالی کو مزید فروغ دینا، ایک معروف ثقافتی ملک کی تعمیر اور جدید چینی تہذیب کا فروغ نئے دور کا ثقافتی مشن ہے۔ مضمون میں مضبوط ثقافتی اعتماد پیدا کرنے، کھلے پن اور جامع پن کے لیے پرعزم رہنے ، بنیادی اصول برقراررکھنے اور نئی بنیادوں کے قیام کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے تاکہ ان اہداف کو حاصل کیا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی