کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ کی سائنسی و ٹیکنالوجی اختراع پر اہم تقاریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے لئے کتاب شائع کردی گئی ہے۔ پیپلز پبلشنگ ہاس کی شائع کردہ اس کتاب میں سائنس و ٹیکنالوجی اختراع بارے شی کے وژن کا پس منظر ، ترقی، جوہر، اہمیت اور ضرورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ چینی صدر نے اختراع کو ترقی کی بنیادی محرک قوت قرار دیا اور 2012 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے قومی ترقی میں سائنس وٹیکنالوجی اختراع کے مرکزی کردار کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے سائنس و ٹیک اختراع کی ترقی میں اعلی سطح کے خاکے اور منظم منصوبہ بندی کرتے ہوئے اس ضمن میں خیالات اور حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ بھی تجویز کیا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی مرتب کردہ یہ کتاب ملک بھر میں دستیاب ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی