i بین اقوامی

چینی صدر کا عالمی برادری سے تنازعات کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کا مطالبہتازترین

April 21, 2026

چینی صدر شی جن پنگ نے فوری اور جامع جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے تمام تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور د یا ہے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے اور فریقین کو طاقت کے استعمال سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔چینی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دیرپا امن کے لئے بات چیت، باہمی احترام اور سفارتی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں جبکہ عالمی برادری کو بھی تنازعات کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی اور تجارت کے لیے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری آمد و رفت کو ہر صورت برقرار رکھا جانا چاہئے، چینی صدر نے کہاکہ اس اہم سمندری راستے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی معیشت کو بھی متاثر کر سکتی ہے، کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔چینی صدر نے زور دیا کہ متعلقہ فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی سے گریز کرنا چاہئے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی