چین کے صدر شی جن پھنگ فرانس، سربیا اور ہنگری کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد ہفتہ کی صبح بیجنگ واپس پہنچ گئے۔صدر شی کے وفد میں شامل ان کی اہلیہ پھینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی اسی پرواز سے وطن واپس آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی