i بین اقوامی

چینی سائنسدانوں نے مریخ کے ماحول کا ماڈل تعمیر کرلیاتازترین

November 11, 2023

چینی سائنس دانوں نے مریخ سے نمونے لے کر واپس آنے والے چینی مشن کے لیے تحقیقی تعاون کے مقصد کے تحت سرخ سیارے کا ایک نیا عددی سیمولیٹڈ ماڈل تیار کیا ہے۔اس حوالے سے جریدے چائنیز سائنس بلیٹن میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) 2028 میں مریخ کے نمونے زمین پر واپس لانے کے لیے تیان وین-3 مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔خلائی جہاز کی لینڈنگ کے لیے موسمیاتی حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے، اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ایٹموسفیرک فزکس کے سائنسدانوں نے مریخ کے لیے ایک گلوبل اوپن پلینیٹری ماڈل "گومارس" ڈیزائن اور تعمیر کیا ہے۔سائنسدانوں نے مریخ کی فضا کی دھول، پانی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تین اہم تہوں کو نقل کرنے کے لیے ماڈل کا استعمال کیا اور اس کی چین کے مارس روور ژورونگ اور ناسا کے وائکنگ 1 اور 2 لینڈرز کے ساتھ ساتھ اوپن مارس کے مشاہداتی ڈیٹاسیٹ اومریخ کے عالمی موسمی ریکارڈ کی بنیاد پر تصدیق کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی