i بین اقوامی

چینی وزیر خارجہ کی ایمن صفادی کو دوبارہ اردن کا نائب وزیر اعظم مقررہونے پر مبارکبادتازترین

September 30, 2024

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے ایمن صفادی کو اردن کا نائب وزیر اعظم اور خارجہ اور تارکین وطن کے امور کادوبارہ وزیر مقرر ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا۔ وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ چین اور اردن روایتی دوستی سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو وسعت دی ہے اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر اچھے رابطے اور تعاون کو برقرار رکھا ہے۔ وانگ نے کہا کہ وہ اردن کے وزیر خارجہ کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے اور چین اور اردن کی سٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی