چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات میں غیرملکی نمائش کنندگان کی دلچسپی نے چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے موجود مقناطیسیت کی ایک متاثر کن تصویر پیش کی ہے۔ اس نمائش میں نئی مصنوعات، خدمات اور ٹیکنالوجیز متعارف کر واتے ہو ئے چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کا اعلان اور فورمز پر خیالات کا تبادلہ کیا جارہا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ 2023 چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کا آغاز 2 ستمبر کو ہوا تھا جو 6 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس میلے نے گلوبل فارچیون 500 اور صنعت کے 500 سے زائد سرکردہ اداروں کو اپنی سمت متوجہ کیا ہے۔ ان میں متعدد چین کی اختراع پر مبنی ترقی اور کھلے پن کی کوششوں کے سبب بڑھتے ہوئے مواقع پر تو جہ مر کوز کئے ہو ئے ہیں۔ چھوال کوم چائنہ کے چیئرمین مینگ پو نے بتایا کہ وہ چائنہ بین الاقوامی میلہ برائے تجارتی خدمات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں کیونکہ یہ اختراع، تجربے کے تبادلے اور تعاون کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ کمپنی کے بوتھ پر لوگ موبائل فون سے مصنوعی ذہانت ماڈل کے ساتھ بات چیت کے لئے جمع ہوئے اور ا سے تصاویر بنانے کو کہا۔ چھوال کوم میلے میں مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی آف لائن بارے وائٹ پیپر بھی جاری کرے گا۔ مینگ نے بتایا کہ ان کی کمپنی مسلسل 4 برس سے میلے میں حصہ لے رہی ہے اور چینی مارکیٹ بارے پرامید ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی