چین میں ستمبر کے دوران زرمبادلہ مارکیٹ 191.2 کھرب یوآن (تقریبا ً26.6 کھرب امریکی ڈالر) کا لین دین ہوا۔ ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق بینکس اور ان کے صارفین کے درمیان زرمبادلہ کا مجموعی لین دین 32 کھرب یوآن رہا جبکہ بینکس کے درمیان اس کا مجموعی کاروبار 159.2 کھرب یوآن رہا۔ مصنوعات کے اعتبار سے اسپاٹ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم 58.5 کھرب یوآن اور اس کی ذیلی مارکیٹ کا کاروباری حجم 132.7 کھرب یوآن تھا۔ چین کی زرمبادلہ مارکیٹ میں جنوری سے ستمبر کے دوران 1929 کھرب یوآن کا مجموعی کاروبار ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی