چین کے لاجسٹک شعبے نے ستمبر کے دوران مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ معاون پالیسی اور مارکیٹ کی بڑھتی طلب اور توقعات تھیں۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی لاجسٹک مارکیٹ کی کارکردگی کو جانچنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 53.5 فیصد رہا جو اگست سے 3.2 فیصد زائد ہے۔ انڈیکس کی 50 سے اوپر کی ریڈنگ توسیع جبکہ 50 سے نیچے ریڈنگ سکڑا کو ظاہر کرتی ہے۔ چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے پالیسی مراعات کے اثرات اور مارکیٹ کی طلب و توقعات میں بتدریج بحالی کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لاجسٹکس شعبے میں پائیدار بحالی کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی