i بین اقوامی

چین ، ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت360 ارب یوآن سے تجاوز کر گئیتازترین

August 23, 2023

چین کے ڈسپلے پینلز کی پیداواری مالیت 2022 میں 3 کھرب 60 ارب یوآن(تقریبا 50 ارب امریکی ڈالرز)سے تجاوز کر گئی جو عالمی مجموعی رقم کا 48 فیصد ہے۔ وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی) کے ایک عہدیدار یانگ شوڈونگ نے کہا کہ طلب کی کمی سے متاثر ہونے کے باوجود چین کی نئی ڈسپلے صنعت نے مضبوط لچک اور پر اثر مزاحمت کا مظاہرہ کیا ہے۔ یانگ نے ڈسپلے صنعت پر 2023 کی عالمی کانفرنس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2022 میں پوری ڈسپلے صنعت کی پیداوار 490 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی جو مجموعی عالمی پیداوار کا 36 فیصد ہے۔ یانگ نے کہا کہ ایم آئی آئی ٹی نئی ڈسپلے صنعت میں جدت سازی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مالی مدد کو بحال کرے گا ، اسے ڈیجیٹل معیشت کے ایک کلیدی شعبے کے طور پر بیان کرے گا اور یہ عوامی خدمات کی حمایت کو بھی مضبوط بنائے گا۔ ڈسپلے صنعت پر 2023 کی عالمی کانفرنس 7 سے 8 ستمبر تک چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی