چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے لیانگ شان یی خوداختیار پریفیکچر کی کاؤنٹی جن یانگ میں موسلادھار بارش سے 4 افراد کی ہلاکت اور 48 دیگر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ یہ موسلادھار بارش 21 اگست کو ہوئی تھی۔ صوبائی محکمہ عوامی تحفظ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یوآن گانگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بارش سے ایک شاہراہ کے تعمیراتی مقام پر سیلاب آ گیا تھا۔ تعمیراتی کمپنی اور ایک لیبرسروس کمپنی کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ان پر حادثے کی اطلاع دینے میں ناکامی یا جان بوجھ کر حادثے بارے غلط معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ پولیس تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ آفت کے وقت تعمیراتی مقام پر 201 افراد موجود تھے جن میں سے 149 خطرے سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی