چینی حکام نے سابق فوجی اہلکاروں کو کاروبار شروع کرنے اور جدت طرازی میں مصروف ہونے میں مدد فراہم کرنے کے لئے ایک گائیڈ لائن جاری کی ہے۔سابق فوجیوں کے امور کی وزارت کی جانب سے 20 دیگر محکموں کے ساتھ مل کر جاری کردہ دستاویز کے مطابق بڑھتے ہوئے گارنٹی شدہ قرضوں جیسی مالی معاونت کا جھکا سابق فوجی ارکان کے ذریعے چلائے جانے والینئے کاروباروں کے آغاز کی جانب ہو گا۔دیگر معاون اقدامات میں ٹیکس اور فیس میں کمی، کرایوں کی ادائیگیوں اور سبسڈیز میں ترجیحی پالیسیاں اور کاروباری تربیت شامل ہے۔گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد کاروباروں کو چلانے اور جدت طرازی کے لیے تجربہ کار افراد کی صلاحیتوں کو بڑھانا، مارکیٹ میں ان کی شرکت کو فروغ دینا اور سابق فوجی ارکان کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے۔سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکلا کی رائے سنی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی