i بین اقوامی

چین، نائب وزیراعظم کا حکومت کی جانب سے سبسڈی کے ذریعے مکانات کی تعمیر پر زورتازترین

September 05, 2023

چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ نے عوام کی رہائشی طلب کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے سبسڈی کے حامل مکانات سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔ اصلاحات اور جدت سازی کو حکومت کی طرف سے سبسڈی کے حامل مکانات سے متعلق اہم مسائل ، تعمیراتی پیمانے ، فنڈز اور انتظام سے نمٹنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت کی جانب سے سبسڈی کے حامل مکانات کی منصوبہ بندی اور تعمیر کے حوالے سے ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی کے حامل مکانات بڑے شہروں میں رہائش کے بوجھ کو کم کرنے، چین کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں تبدیلی کو مئوثر طریقے سے فروغ دینے اور سرمایہ کاری اور کھپت کو فروغ دینے میں مدد دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبسڈی پر گھروں کی تعمیر ایک مشکل اور پیچیدہ منظم منصوبہ ہے۔ انہوں نے آئندہ کی منصوبہ بندی، منصوبے کے انتظام اور اخراجات کو سخت کنٹرول میں رکھنے اور مارکیٹ کی صورتحال پر جامع غور کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں کہ ان گھروں کو سخت انتظامی بند شوں کے تحت رکھا جائے اور اس کی مارکیٹ میں خر یدو فروخت پر پابندی عائد رکھی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی