i بین اقوامی

چین نے شین ژو 15 مشن کے خلابازوں کو تمغوں سے نوازاتازترین

September 08, 2023

چین کے خلائی مشن میں خدمات انجام دینے والے شین ژو -15 مشن کے 3 خلابازوں کو تمغوں سے نوازا گیا ہے۔ فائی جون لانگ کو سیکنڈ کلاس ایرواسپیس اچیومنٹ میڈل سے نوازا گیا جبکہ ڈینگ چھنگ منگ اور ژانگ لو کو تھرڈ۔کلاس میڈلز اور "بہادر خلابازوں" کے اعزازی خطاب سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی ، ریاستی کونسل اور مرکزی فوجی کمیشن کی جانب سے دیئے گئے۔ شین ژو -15 مشن کمانڈر فائی شین ژو ۔ 6 خلائی پرواز کے عملے کا بھی حصہ تھے اور چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ کی تکمیل کے بعد وہ پہلے خلاباز تھے جنہوں نے خلائی گاڑی سے باہر سرگرمیاں انجام دیں۔ ڈینگ کو 25 برس تیاری کے بعد خلا میں پرواز کرنے کا موقع ملا تھا ۔ انہوں نے تجرباتی کاموں کا ایک سلسلہ عمدہ طریقے سے انجام دیا جبکہ ژانگ کی یہ پہلی خلائی پرواز تھی۔ چین نے 29 نومبر 2022 کو شین ژو۔ 15 کے ذریعے تینوں کو خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی بھیجا تھا جہاں انہوں نے 6 ماہ قیام کرکے کام کیا۔ انہوں نے اپنے قیام کے دوران 4 مر تبہ خلائی گاڑی سے باہر سرگرمیاں انجام دیں اور خلائی سائنس و ٹیکنالوجی تجربات کئے۔ یہ تینوں 4 جون 2023 کو بحفاظت زمین پر واپس آئے تھے۔ شین ژو -15 مشن نے چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کے آخری مرحلے کو مکمل کرکے اس کے اطلاق اور ترقی کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی