i بین اقوامی

چین نے بین الاقوامی کروز آپریشن میں سہولت کے لیے ضابطے متعارف کرادیےتازترین

April 27, 2024

چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملک کی بندرگاہوں پر لنگ انداز ہونے والے بین الاقوامی کروز کے لیے سامان کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے ریاستی کونسل کی جانب سے متعارف کرائے گئے ضوابط سے متعلقہ ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں۔رواں سال یکم جون سے نافذ العمل ہونے والے، ضوابط کا مقصد ملک کے اعلی سطح کے معاشی کھلے پن اور کروز اکانومی کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ان ضوابط کا اطلاق ملکی اور غیر ملکی کروز بحری جہازوں پر ہوگا جب وہ چینی بندرگاہوں پر اپنے آپریشن کے لیے ضروری سامان اور خدمات حاصل کرتے ہیں۔چین نے بین الاقوامی کروز آپریٹرز اور متعلقہ سامان اور خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے جائز حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ چینی قوانین اور ضوابط کی پابندی کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی