چین نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا ہائی آربِٹ انٹرنیٹ سروس سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے۔ سیٹلائٹ کو لیکر لانگ مارچ 3 بی کیریئر راکٹ نے گزشتہ شب 9 بجکر 14 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور اسے کامیابی سے طے شدہ مدار میں داخل کردیا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 529 واں پرواز مشن تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی