منگولیا کے وزیر برائے خوراک، زراعت اور ہلکی صنعت خیانگا بولورچولون نے کہا ہے کہ آئندہ چین۔ منگولیا ایکسپو دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی توسیع میں اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ ایکسپو چین کے شمال میں اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کیدارالحکومت ہوہوٹ میں 6 سے 10 ستمبر کے دوران منعقد ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر دو سال بعد اس ایکسپو کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے تاہم نوول کرونا وائرس کی وجہ سے یہ 2019 کے بعد سے منعقد نہیں ہوئی۔ بولورچولون نے کہا کہ گزشتہ تین نما ئشوں کے مقابلے میں یہ چوتھی نمائش بہت بڑے پیمانے پر منعقد کی جا ئے گی۔ ایکسپو کی تیاری کے لئے منگولیا کی طرف سے ورکنگ گروپ کی قیادت کرنے والے بولورچولون نے کہا کہ ایکسو کی تیاریاں عام طور پر مکمل ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ چوتھی چین۔منگولیا ایکسپو منعقد ہونے سے دونوں ممالک کیدرمیان باہمی تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا جنوبی ہمسایہ چین تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منگولیا کو چین کی ترقی کی رفتار کے ساتھ چلنا ہو گا اور چین کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی