i بین اقوامی

چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے روبوٹس کے استعمالتازترین

June 09, 2026

چین میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے روبوٹس کے استعمال کا آغاز کردیا گیا۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے شہر ہانگژو میں سیاحوں کی مدد اور ٹریفک کنٹرول کے لئے اسمارٹ ٹریفک روبوٹ تعینات کیے گئے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بناتا، گاڑیوں کو ہارن بجانے سے روکتا اور امتحان دینے والے طلبہ کے لئے نیک تمنائو ں کا اظہار بھی کرتا ہے ۔یہ روبوٹ اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرنے کیلئے مقامی ٹریفک کے نظام کے ساتھ مربوط ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ اہلکار سائیکل سواروں کے اسٹاپ لائن عبور کرنے اورہیلمٹ نہ استعمال کرنے جیسی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی