i بین اقوامی

چین میں وسط خزاں تہوار کی تعطیل میں 7 کروڑ 30 لاکھ سے زائد مقامی سیاحوں کے دورے ہوئےتازترین

September 13, 2022

چین میں وسط خزاں تہوار کی پیر کو ختم ہو نے والی 3 روزہ تعطیلات میں 7 کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار مقامی سیاحوں کے دورے ہوئے ۔ وزارت ثقافت و سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران مقامی سیاحت سے 28.68 ارب یوآن (تقریبا 4.41 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔ وزارت کے مطابق رات کے وقت تفریح وسط خزاں تہوار میں نمایاں رہی ۔ جس کے دوران ہانگ ژو ، گوانگ ژو، شنگھائی اور نان جنگ سمیت شہروں کی جھیلیں اور دریا رات میں تفریح کے مقبول ترین مقامات میں شامل تھے۔ وسط خزاں کا تہوار رواں سال ہفتے کو منایا گیا، اسے عموما چاند کا تہوار بھی کہا جاتا ہے ،یہ عام طور پر خاندانوں کے دوبارہ ملنے، پورے چاند کے نظارے سے لطف اندوز ہونے اور مون کیک کھانے کے لئے مشہور ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی