i بین اقوامی

چین میں لاک ڈائون کے خدشات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3فیصد کمی ریکارڈتازترین

September 02, 2022

چین میں لاک ڈائون کے خدشات کے پیش نظر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مزید 3فیصد تک کمی ہوئی ہے، برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3.52ڈالر کمی کے بعد 92.12ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کی قیمت 3.05ڈالر کمی کے بعد 86.50ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،دنیا کی بڑی معیشتیں اس وقت کساد بازاری کے خدشات سے دوچار ہیں جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 89.55اور برینٹ کروڈ آئل 95.64ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا،چین میں لاک ڈائون کے علاوہ تیل کی قمیتوں میں کمی کی بڑی وجہ امریکہ اور یورپ کے مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافہ کی خبروں کو بھی قرار دیا جارہا ہے،چین میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر بیجنگ کے اطراف متعدد علاقوں میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا گیا، صوبہ ہیبائی میں 40لاکھ لوگوں کو ہفتے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،تیناجن شہر میں ایک کروڑ 30لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی