چین کے شہر جن جیانگ میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجیان صوبے کے جن جیانگ میں جوتوں کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گرانڈ فلور پر آتش گیر مواد سے بھڑکی۔چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے ذمہ داروں کو سختی سے جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی