i بین اقوامی

چین میں گھروں کے متعلق قرضہ جات اصولوں میں تبدیلیتازترین

September 01, 2023

چین کے مالیاتی نگران اداروں نے ہاسنگ کریڈٹ پالیسیز کو ایڈجسٹ اور بہتر بنا نے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ اور نیشنل ایڈمنسٹریشن آف فنانشل ریگولیشن کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق فرسٹ ہوم کی خریداری کے لیے موجودہ مورٹگیجزکی شرح سود میں کمی کی جائے گی۔ 25 ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے گھر کی خریداری کے لئے موجودہ مورٹگیجزکے قرض دار معاہدے کی شرح میں تبدیلی یا نئے مورٹگیجز کے تبادلے کے لئے درخواست دے کر اپنی شرح سود کو کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے مو رٹگیجزقرض لینے والوں کے لئے سود کے اخراجات میں کمی آئے گی اور کھپت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ دونوں مالیاتی نگران اداروں نے کہا ہے کہ بینکنگ شعبے کو پیشگی قرضوں کی ادائیگی میں بھی آسانی مل سکتی ہیجس سے ان کی سود کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینکس اور مورٹگیجزقرض لینے والوں کی مارکیٹ پر مبنی اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے مطابق آزادانہ طور پر بات چیت کرنے میں رہنمائی کی جائے گی تاکہ موجودہ ہاسنگ قرضوں کی شرح سود کو منظم انداز میں کم کیا جاسکے اور مارکیٹ مسابقت کے آرڈر کو برقرار رکھا جاسکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی