i بین اقوامی

چین کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئیتازترین

September 15, 2023

چین کی سب سے بڑی لائف انشورنس کمپنی کے سابق چیئرمین وانگ بن کو بدعنوانی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی ،عدالت نے 64سالہ وانگ کو 44ملین ڈالر مالیت کی رشوت لینے اور 7.8ملین ڈالر کے بیرون ملک ڈپازٹس کو چھپانے کے جرم میں سزا سنائی جبکہ انہیں پیرول بھی فراہم نہیں کیا جائے گا،وانگ پر 1997اور 2021کے درمیان رشوت لینے کا الزام تھا، جب وہ چائنا لائف انشورنس، چائنا کا بینک آف کمیونیکیشن اور چائنا تائپنگ انشورنس سمیت متعدد سرکاری مالیاتی اداروں کے سربراہ تھے۔ انہوں نے مبینہ طور پر ہانگ کانگ کے بینک کھاتوں میں غیر قانونی رقم چھپائی تھی،وانگ چین میں کرپشن کے خلاف کریک ڈائون میں پھنسنے والے پہلے ایگزیکٹو ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی