چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آ ئی آئی ای)کے پرانے دوست فرانسیسی کاسمیٹکس کمپنی لوریل کے لیے چین ایک "نئی سرمایہ کاری کا سنگ میل اور"اختراع "کے لیے دنیا کی تجربہ گاہ ہے۔ مسلسل 6 برس سے اس اہم ایونٹ میں شرکت کرنے والی لوریل نے حال ہی میں چین کے بائیوٹیک اسٹارٹ اپ شائن ہائی انوویشن میں سرمایہ کاری کی تاکہ پائیدار خوبصورتی کے حل میں مشترکہ ترقی کی طویل مدتی شراکت داری قائم کرسکے۔ سی آئی آئی ای نے وسیع تر کھلے پن میں چین کی کوششوں میں ایک تاریخی قدم کے طور پر حصہ لیتے ہوئے عالمی کاروباری اداروں کی مارکیٹ میں توسیع اور چین میں سرمایہ کاری کے اعتماد کو بڑھانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ لوریل ان ملٹی نیشنل کمپنیوں میں سے ایک ہے جو سی آئی آئی ای کے ذریعے دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی صارفین کی مارکیٹ کے ساتھ براہ راست منسلک ہے اور ملک میں بڑے پیمانے پر قدم جمانے کے لئے اپنی سرمایہ کاری کو دوگنا کردیا ہے۔ یہ کمپنی گزشتہ 26 برس سے چینی مین لینڈ میں کام کررہی ہے۔ دریں اثنا پیداوار ،تحقیق اور ترقی کے عالمی مرکز کی حیثیت سے چین کی ترقی مزید غیر ملکی کاروباری اداروں کو بھی متوجہ کررہی ہے تاکہ وہ ملک کے بہتر کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھا سکیں جس میں تیزی سے بڑھتی ہوئی اختراع اور مضبوط صنعتی چین شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی