i بین اقوامی

چین ، قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت میں اضافہتازترین

October 30, 2023

چین میں رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران قابل تجدید توانائی کی نئی تنصیب شدہ صلاحیت 17 کروڑ 20 لاکھ کلوواٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 93 فیصد زائد ہے ۔ یہ اضافہ ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے میں ملک کے عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق یہ اعداد و شمار اس مدت کے دوران ملک میں بجلی پیدا کرنے کی نئی شامل کردہ صلاحیت کا 76 فیصد ہیں۔ ستمبر کے اختتام تک ملک میں قابل تجدید توانائی کی کل نصب شدہ صلاحیت 1.38 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی جو ملک کی کل تنصیب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت کا 49.6 فیصد اور کوئلے سے چلنے والی بجلی سے زائد ہے۔ مجموعی طور پر پن بجلی ، ہوا سے بجلی ، شمسی توانائی اور ایندھن سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت بالترتیب 41 کروڑ 90 لاکھ کلووٹ ، 40 کروڑ کلوواٹ ، 52 کروڑ 10 لاکھ کلوواٹ اور 4 کروڑ 30 لاکھ کلوواٹ تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی