چین کے جنوب مغربی تبت خوداختیارعلاقے میں جنوری سے جولائی کے دوران 740 سرمایہ کاری منصوبوں پر دستخط ہوئے جن میں سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 34.32 ارب یوآن(تقریبا 4.76 ارب امریکی ڈالرز) تھی ۔ مقامی حکام نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران تبت میں مقرر کردہ اثاثہ سرمایہ کاری تقریبا 19.72 ارب یوآن تک پہنچ گئی جس سے خطے میں 7 ہزار 997 افراد کو روزگار حاصل ہوا اور انہیں تقریبا 8 کروڑ 89 لاکھ 10 ہزار یوآن کا معاوضہ ملا۔ علاقائی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سرمایہ کاری فروغ بیورو کے مطابق تبت نے اپنا کاروباری ماحول بہتر بنایا ہے اور رواں سال سرمایہ کار دوست پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔ مغربی ترقی حکمت علمی کے مطابق کاروباری ادارے ٹیکس پالیسی سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس کے تحت انہیں کاروباری انکم ٹیکس پر 15 فیصد کی رعایت دی گئی ہے۔ حکومت نے سیاحت ، ثقافت ، صاف توانائی ، سبز تعمیراتی مواد اور سطح مرتفع حیاتیات جیسی خصوصی صنعتوں کے فروغ کے لئے 11 ارب یوآن کا سرمایہ کاری فنڈ قائم کیا ہے جو اس کی صنعتی تعاون پالیسی کا حصہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی