چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی آپریشنز میں شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر گہری تشویش ہے۔ ترجمان لین جیان نے یہ بات اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چین شہریوں کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی مذمت اوربین الاقوامی قانون کی کسی بھی خلاف ورزی کی مخالفت کرتا ہے اور اسرائیل پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دیاور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہرممکن کوششیں کرے اورعلاقئی کشیدگی کو مزید بڑھانے سے اجتناب کرے۔ ترجما ن نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی بحران کو کم کر کے ختم کرنے کی مزید کوششیں کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی