چین کی بڑی صنعتی کمپنیز کے منافع میں اگست کے مہینے کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 17.2 فیصد زیادہ ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس کا موازنہ جولائی میں 6.7 فیصد اور جون میں 8.3 فیصد کمی سے کیا گیا۔ سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران کم از کم دو کروڑ یوآن(تقریبا 27 لا کھ 90 ہزار امریکی ڈالرز)کی سالانہ مرکزی کاروباری آمدنی والی بڑی صنعتی کمپنیز کا منافع 46.6 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 11.7 فیصد کم ہے۔ اس میں کمی کی رفتار پہلے سات ماہ کے مقابلے میں 3.8 فیصد پوائنٹس کم ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی