چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی کے مطا بق شین ژو۔ 16 کے خلا بازوں نے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کا کنٹرول شین ژو۔ 17 کے حوالے کردیا ہے۔ شین ژو ۔16 کے عملے نے تمام طے شدہ کام کرلیا جس کے بعد حوالگی سے متعلق ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ یہ عملہ 31 اکتوبر کو شین ژو۔16 خلائی جہاز کے ذریعے زمین پر واپس آئے گا۔ چین کے شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے میں واقع ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر شین ژو۔ 16 کی واپسی کی تیاری کی جارہی ہے ۔ یہ اس لینڈنگ مقام پر انسان بردارخلائی جہاز اور عملہ کی واپسی کا پا نچواں مشن ہوگا۔ لینڈنگ سائٹ نے بتایا کہ زمینی عملے نے آمدہ مشن کے لئے تلاش اور امداد کی مختلف مشقیں کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی