i بین اقوامی

چین کے سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتے میں ذاتی معلومات کا تحفظ اہم معاملہ ہے، چینی عہد یدارتازترین

September 01, 2023

سینٹرل سائبر اسپیس افیئرز کمیشن کے دفتر کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ چین میں رواں سال 11 سے 17 ستمبر تک منعقدہونے والا قومی سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتہ عوام کے لئے تشو یش سے متعلق اہم امور پر تو جہ مر کوز کرے گا۔ دفتر کے سائبر سیکورٹی کوآرڈینیشن بیورو کے سربراہ گاو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہم معاملات میں اہم انفارمیشن انفراسٹرکچر کا تحفظ، ڈیٹا سیکیورٹی گورننس، ٹیلی کام اور انٹرنیٹ دھوکہ دہی اور نوجوانوں کی آن لائن نگرانی بھی شامل ہیں۔ دفتر اور دیگر وزارتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے اس ہفتے کا مقصد پورے معاشرے میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی اور مہارتوں میں اضافے کو فروغ دینا ہے۔ رواں سال کے قومی سائبر سیکیورٹی آگاہی ہفتے کے دوران مختلف تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں سائبر سیکیورٹی ایکسپو ، اور سائبر سیکیورٹی ٹیکنالوجی سمٹ شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی